فیصل آباد(قدرت روزنامہ) 8سالہ طالبعلم واسا کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق،10گھنٹے تک جاری سرچ آپریشن کے بعد رات گئے نعش ملی ،اہل علاقہ اور لواحقین کا واسا کے خلاف مین روڈ پر ٹائروں کوآگ لگا کر احتجاج ۔آن لائن کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ جواد کلب قریب سیوریج ڈرین کا مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث صدیق اکبر چوک تلیانوالہ روڈ کے رہائشی بابر ندیم کا آٹھ سالہ بیٹا صداقت علی مین ہول میں گر گیا جس کی تلاش کیلئے ریسکیو1122کی پانچ گاڑیاں جن میں ایک ایمبولینس’واٹر وین’دوموٹرسائیکلوں سمیت پانچ گاڑیاں موقع پر موجود رہی سرچ آپریشن کے 10گھنٹے کے بعد ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے دوران رات گئے بچے کی نعش ملی جبکہ واسا حکام اطلاع ملنے کے باوجود جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا گیا۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واسا کواحکام کو کئی مرتبہ کھلے مین ہول کی اطلاع دی گئی مگر افسوس کہ کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، متوفی صداقت ندیم کے والد بابر ندیم نے درجنوں لواحقین نے محلے داروں کیساتھ ملکر مین روڈ پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ، ریسکیو کے افسران اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کے والد اور محلے داروں سے مذاکرات کرکے ان کویقین دہانی کروائی جس پر وہ منتشر ہوئے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…