سعودیہ سے آنے والی پی آئی اے پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کا پارہ ہائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئی ، ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا ، جس کے بعد مسافروں نے طیارے کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا اور پی آئی اے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ فضائی سیفٹی کے لیے کپتان کا مکمل پرسکون اور آرادہ ہونا ضروری ہے ، کپتان اور عملے کے آرام کرنے کے بعد طیارہ رات کو اسلام آباد پہنچ گیا۔ دوسری جانب پی آئی اے تقریباً 5 ہزار ملازمین کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب ہوگئی ،قومی ائیرلائن میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 سے کم ہو کر صرف 260 رہ گئی، رواں سال مزید طیاروں کی آمد سے ملازمین کی شرھ 220 پر آجائے گی، ملازمین کی تعداد کم کرنے سے سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی، اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 4 سالوں کے دوران پی آئی اے نے اپنی افرادی قوت میں ہزاروں کی تعداد میں کمی لائی ہے ، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی، 4837 ملازمین کی فراغت کے بعد اب قومی ائئرلائن کی افرادی قوت کی شرح بین الاقوامی تناسب کے برابر ہوگئی ہے ، ضرورت سے زائد سیاسی بھرتیوں کیلئے پہچانی جانے والی پی آئی اے کی افرادی قوت آج سے چند سال قبل تک بہت زیادہ تھی، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی جو اب 2022 میں کم ہو کر صرف 260 رہ گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی بہترین ایئرلائنز فی طیارہ افرادی قوت کی شرح کو 200 سے 250 کے درمیان رکھتی ہیں، پی آئی اے بھی جلد اس شرح تک پہنچ جائے گا ، رواں سال 2022 میں پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہوں گے جس کے بعد فی طیارہ افرادی قوت 220 پر آجائے گی۔ رضاکارانہ علیحدگی اسکیم، جعلی ڈگری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی برطرفی جیسے اقدامات کی بدولت ادارے کے ہزاروں ملازمین کا بوجھ کم کیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

2 hours ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

2 hours ago