سانحہ مری ؛ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے بڑے آپریشن کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے بڑے آپریشن کی سفارش کردی گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے مری میں برفانی طوفان کے دوران 22 سیاحوں کی ہلاکت کی وجوہات اور غلطیوں کی تحقیقات کے لیے اعلان کردہ 5 رکنی کمیٹی کی تحقیقات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی نے مری کی ملحقہ شاہراہوں پر تجاوزات اور تعمیرات کو ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ، جس کی بناء پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی سفارش کی گئی ہے ، علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے مری میں کارپارکنگ نہ رکھنے والی عمارتیں ، غیرقانونی تعمیرات ، ہوٹلز ، شاپنگ مالز اور اپارٹمنٹس کو سیل کرنے کے بھی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری طرف ملکہ کوہسار میں سیاحوں کی دوبارہ آمد کی تیاریاں، سانحہ مری سے سبق لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی منصوبہ تشکیل دے دیا ، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے آئندہ بارش اور برفباری سے قبل مری کیلئے ایک نئے ہنگامی پلان کو حتمی شکل دی ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل 18 جنوری اور جمعرات 20 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ایک بار بھر بارش اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو قبل از وقت مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد مری میں آئندہ کسی سانحے سے بچنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور تین اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے ، راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کی گاڑیوں کے داخلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اورآزاد کشمیر کے رہائشیوں پرلاگو نہیں ہوگی، چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

1 min ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

3 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago