لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیتے ویتے ہوئے کہا ہے کہ مری سانحہ کے بارے میں شیخ رشید کا بیان عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ، عمران خان کا چپڑاسی ہی عمران خان کی سیاسی قبر کھودے گا ،انشااللہ سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا وقت ہوا جاتا ہے ،کرائے کے ترجمان اب پریس کانفرنس صرف نواز شریف اور شہباز
شریف کا نام لینے کے لئے کرتے ہیں ،عمران خان صرف عوام کے لئے ڈرائونا خواب ہے اور آٹا چینی دوائی چوروں کے لئے سہانا خواب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کی بہت ٹرانسفر ہوگئی، اب عمران نیازی کی ٹرانسفر ہونے والی ہے ،عمران نیازی کی حکومت نہ ہوتی تو معصوم 23 اموات بھی نہ ہوتیں،23 بے گناہوں کے قاتل 35 اموات کی دھمکیاں دے کر شہید ہونے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،سیاسی یتیم کا مری شہدا ء کی توہین پر مبنی بیان زیادتی، سنگ دلی اور افسوسناک ہے ،جن سے شہباز شریف کی لائی ہوئی برف صاف کرنے والی مشینیں نہیں چلتیں وہ صرف زبان چلانا جانتے ہیں ،نوازشریف اور شہباز شریف سے گھبراہٹ صاف نظر آرہی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…