‏’عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے، اسی سال مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، 2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گےملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث گزشتہ 2سال سےعالمی معیشت بحرانوں کی زدمیں ہے لیکن مشکلات عارضی ہیں۔
انہوں نے ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن، اپنوں کونوازنےکیلئےقومی خزانہ بےدردی سےلوٹاگیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولےگئے،ماضی کےحکمران دوران اقتدارملک میں بعد میں باہرچلےگئے۔

ماضی میں قوم کےپیسوں سےعیاشی کی گئی مگراب ایسانہیں ہے، موجودہ حکومت قومی خزانے اور وسائل کوعوامی ترقی پرصرف کررہی ہے، پہلی بارعوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پرصرف ہورہاہے، لیکن وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا احساس ہے، 2023سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوجاتی ہیں یہ مشکلات بھی عارضی ہیں، تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مہنگائی کا تدارک کرکے عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی، پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے اور دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریگی۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے اور ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، ہمیں یہیں رہنا ہے ہمارے نہ بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس، موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن سے متعلق وزیراعظم کی زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

16 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago