امریکی لڑکی اچانک لاپتہ ، تحقیقات کے دوران مشتبہ ملزم نے اپنی سابقہ بیوی کی باقیات تک جا پہنچایا مگر کیسے؟ انتہائی حیران کہانی
پامیلا واشنگٹن ڈی سی میں اپنے انتہائی سکیورٹی والے گھرمیں رہتی تھی . اس کے لاپتہ ہونے سے 5ہفتے قبل اس کا جوز کے ساتھ تعلق قائم ہوا تھا اور وہ اس کے ساتھ اس کے گھر میں رہ رہا تھا . گھر کے تمام دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے . پامیلا کے لاپتہ ہونے کے دن تک ان کیمروں میں جوز کو گھر میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم 13فروری کی رات پامیلا آخری بار اپنے گھر میں داخل ہوئی اور اس کے بعد اسے گھر سے نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا . تب سے پولیس جوز کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں . کچھ عرصہ قبل جوز نے ایک ’پلی ڈیل‘ کی اور پولیس کو اپنی گرل فرینڈ پامیلا کی بجائے اپنی بیوی مارٹا کی باقیات تک پہنچا دیا اور قبول کر لیا کہ اس نے 1989ءمیں مارٹا کو قتل کر دیا تھا . رپورٹ کے مطابق مارٹا بھی پامیلا ہی کی طرح اچانک لاپتہ ہو گئی تھی . لاپتہ ہونے سے قبل اس نے جوز کے خلاف گھریلو تشدد کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا . جوز اسے منہ پر ٹیپ لگا کر اور ہاتھ پاﺅں رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتا تھا . جوز کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم مارٹا گواہی کے لیے عدالت نہ گئی، جس پر جوز کے خلاف کیس ختم کر دیا گیا اور وہ رہا ہو گیا . اس کی رہائی کے ایک ہفتہ بعد مارٹا اچانک لاپتہ ہو گئی . جوز نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ اس کی ماں کے منشیات سمگلروں کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ انہیں چھوڑ کر سمگلروں کے ساتھ چلی گئی ہے . پولیس کو اس نے بتایا کہ مارٹا بیرون ملک چلی گئی ہے . اس وقت جوز کی عمر 23سال اور مارٹا کی 26سال تھی . اب جوز 54سال کا ہے . اس کے خلاف پامیلا کے قتل کے جرم میں 2017ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے 12سال قید کی سزا سنائی تھی . عدالت نے اسے پابند کیا تھا کہ وہ پولیس کو اس جگہ تک پہنچائے گا جہاں اس نے پامیلا کی لاش ٹھکانے لگائی . جب جوز پولیس کو اس جگہ لے گیا اور پولیس نے کھدائی کرکے باقیات نکالیںا ور ان کے فرانزک ٹیسٹ کرائے تو تہلکہ خیز انکشاف ہوا کہ وہ باقیات پامیلا کی نہیں بلکہ دہائیوں قبل لاپتہ ہونے والی جوز کی بیوی مارٹا کی تھیں . اس انکشاف کے بعد جوز کے خلاف مارٹا کے قتل کے الزام میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا اور اب عدالت نے اسے اس مقدمے میں 40سال قید کی سزا سنا دی ہے . پراسکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ مجرم نے مارٹا اور پامیلا دونوں کو ایک ہی طریقے سے قتل کیا اور ایک ہی طریقے سے انہیں ٹھکانے لگایا . اس نے پامیلا کی لاش بھی اسی جگہ ٹھکانے لگائی تھی چنانچہ وہاں سے مارٹا کی باقیات بھی برآمد ہو گئیں . . .