کیا مہوش حیات بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کیا وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟ مہوش حیات کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں۔
تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔دوسری جانب کچھ دیگر تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے۔
فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں۔ ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی۔
خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔واضح رہے کہ مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago