جہاز ٹیک آف کیلئے تیار، لیکن مسافروں کو اچانک موبائل فون پر ایسی تصویر ملنا شروع کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، آف لوڈ کردیاگیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک نوجوان نے پرینک کے طور پر ہوائی جہاز میں بیٹھے ساتھی مسافروں کو فون پر پستول کی تصویر بھیج دی جس پر طیارے میں ایسی کھلبلی مچ گئی کہ مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے اتار دیا گیا اور پورے طیارے کی تلاشی لی گئی . ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ سین فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے جہاں اس نوجوان نے اپنے آئی فون کے ’ایئرڈراپ‘ فنکشن کے ذریعے دیگر مسافروں کو پستول کی تصویر بھیجی .

رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ اس نے جو تصویر بھیجی وہ کھلونا پستول کی تھی . یہ یونائٹڈ ایئرلائنز کی پرواز تھی جو سین فرانسسکو سے اولینڈو جا رہی تھی . ٹیک آف سے پہلے ہی نوجوان نے یہ حرکت کر ڈالی جس پر جہاز خالی کرا لیا گیا . نوجوان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس نے پرینک کے طور پر مسافروں کو یہ تصویر بھیجی . جہاز میں سوار ریڈیو میزبان اور رپورٹر کرس بیلے کا کہنا تھا کہ جب مسافروں کو یکے بعد دیگرے یہ تصویر موصول ہوئی تو جہاز میں ایک کھلبلی مچ گئی . جہاز کو تارکول پر ہی روک لیا گیا اور پائلٹ کی طرف سے اعلان کر دیا گیا کہ جہاز میں خطرہ ہے، تمام مسافر فوری طور پر نیچے اتر جائیں . . .

متعلقہ خبریں