جہاز ٹیک آف کیلئے تیار، لیکن مسافروں کو اچانک موبائل فون پر ایسی تصویر ملنا شروع کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، آف لوڈ کردیاگیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک نوجوان نے پرینک کے طور پر ہوائی جہاز میں بیٹھے ساتھی مسافروں کو فون پر پستول کی تصویر بھیج دی جس پر طیارے میں ایسی کھلبلی مچ گئی کہ مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے اتار دیا گیا اور پورے طیارے کی تلاشی لی گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ سین فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے جہاں اس نوجوان نے اپنے آئی فون کے ’ایئرڈراپ‘ فنکشن کے ذریعے دیگر مسافروں کو پستول کی تصویر بھیجی۔رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ اس نے جو تصویر بھیجی وہ کھلونا پستول کی تھی۔ یہ یونائٹڈ ایئرلائنز کی پرواز تھی جو سین فرانسسکو سے اولینڈو جا رہی تھی۔ ٹیک آف سے پہلے ہی نوجوان نے یہ حرکت کر ڈالی جس پر جہاز خالی کرا لیا گیا۔

نوجوان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس نے پرینک کے طور پر مسافروں کو یہ تصویر بھیجی۔جہاز میں سوار ریڈیو میزبان اور رپورٹر کرس بیلے کا کہنا تھا کہ جب مسافروں کو یکے بعد دیگرے یہ تصویر موصول ہوئی تو جہاز میں ایک کھلبلی مچ گئی ۔ جہاز کو تارکول پر ہی روک لیا گیا اور پائلٹ کی طرف سے اعلان کر دیا گیا کہ جہاز میں خطرہ ہے، تمام مسافر فوری طور پر نیچے اتر جائیں۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

11 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

21 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

44 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

55 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

56 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

1 hour ago