عمران خان کا صحت کارڈ غریب مریضوں کیلئے صبر کارڈ بن چکا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا صحت کارڈ غریب مریضوں کیلئے صبر کارڈ بن چکا ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ جناح اسپتال، سروسز اسپتال اور جنرل اسپتال میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال اور میو اسپتال میں ایم آر آئی،سی ٹی اسکین سمیت متعدد مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں ، سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی ایک عرصے سے بند ہو چکا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات میسر نہیں تو عوام نے صحت کارڈ کا اچار ڈالنا ہے، عمران خان کا صحت کارڈ غریب مریضوں کےلئے صبر کارڈ بن چکا ہے ، عمران خان کی حکومت اب کارڈ حکومت بن چکی ہے۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے اب راشن کارڈ تک آگئے ہیں ، قومی لیڈر ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں ، عمران خان نے پوری زندگی چندہ،زکوة اور خیرات پر گزاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسے وزیراعظم سے روزگار کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیں؟

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

5 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

29 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

31 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

39 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

41 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

44 mins ago