ایپل پراڈکٹس میں وائرس، لاکھوں صارفین خطرے سے دوچار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایپل کے ویب براؤزر سفار ی میں موجود بگ نے صارفین کی نجی معلومات اور براؤزنگ ہسٹری کو لیک کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔انٹرنیٹ سیکیورٹی پر کام کرنے والی کمپنی ’ فنگر پرنٹ جے ایس ‘ کے مطابق ایپل براؤزر سفاری میں موجود سیکیورٹی خامی نے استعمال کنندگان کی معلومات افشا ہونے کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خامی سفاری کے آئی او ایس 15 ورژن میں شناخت کی گئی ہے، جس کی بدولت کوئی بھی ویب سائٹ آپ کی انٹر نیٹ پر ہونے والی تمام سرگرمیوں بشمول گوگل اکاؤنٹس کی لاگ ان تفصیلات کو ٹریک کرتے ہوئے آپ کی شناخت بھی ظاہر کرسکتی ہے۔
یہ بگ سفاری میں استعمال ہونے والے اے پی آئی ( ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) IndexedDB میں پایا گیا ہے۔ یہ بگ کسی بھی ویب سائٹ کو IndexedDB اے پی آئی استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ سیشن کے دوران کسی دوسری ویب سائٹ کے بننے والے ڈیٹا بیس تک رسائی کا اہل بنا دیتی ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بگ استعمال کنندگان کی جانب سے دیکھی جانے والی دوسری ویب سائٹس اور ان کی نجی معلومات ( لاگ ان تفصیلات، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ نمبر، شناختی کارڈ نمبر نمبر وغیرہ) تک کو ٹریک کرلیتا ہے۔ اور ہیکر استعمال کنندگان کی ان معلومات کو غلط مقاصد میں استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفاری کے پرائیوٹ براؤزنگ موڈ میں بھی اس بگ سے محفوظ نہیں رہا جاسکتا۔ یہ بگ ایپل اوپن سورس براؤزر انجن ویب کٹ استعمال کرنے والے سفاری کے نئے ورژن کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ایپل کی جن ڈیوائسز میں یہ سیکیورٹٰی خامی پائی گئی ہے اس میں ایپل میک، آئی او ایس 15، اٗئی پیڈ، او ایس 15 اور یہاں تک کے گوگل کروم جیسا تھرڈ پارٹی براؤزر کروم بھی شامل ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

26 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

31 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

42 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

44 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

54 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago