شمال مشرقی و مغربی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) شمال مشرقی و مغربی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کے باعث شہر میں مطلع ابرآلود ہونے کیساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بارش کے علاوہ برف باری کا امکان بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب ناصر کا کہنا ہے کہ وادی زیارت میں ایک انچ تک برف باری ہوئی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہے جسے ختم کرنے کیلئے نمک ڈالا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی، کنجوغی میں بھی برف باری ہوئی تاہم اس سے ٹریفک کی روانی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور کوئٹہ، ژوب ہائی وے ، کان مہترزئی کے مقام پر آمدورفت بحال ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں میں تیز سرد ہوائیں چلنے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج شام سے بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

55 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago