اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس پرسوں (بدھ کو) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگی جس میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز وزرائے تعلیم کے سامنے رکھی جائے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب میں یکم اگست سے سکول کھل جائیں گے تاہم گرمی کی حالیہ لہر کے باعث چھٹیاں بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ یکم اگست کو سکول کھولنے یا چھٹیاں 14 اگست تک بڑھانے کا حتمی فیصلہ پرسوں کرلیا جائے گا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…