پی ایس ایل 7: پی سی بی کا شائقینِ کرکٹ کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے، 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔شائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں، یہ آن لائن فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
گزشتہ ایڈیشن کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہمارے ہیروز کے ایوارڈز دیئے جائیں گے، کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا، جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اس مہم کے تحت شائقینِ کرکٹ کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اپنی پسندیدہ شخصیات کو چننے کا موقع ملے گا، جن میں کھیل، تعلیم، صحت، آرٹ، ثقافت، سماجی کام اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات شامل ہوں گی، شائقین کرکٹ چاہیں تو ایک سے زائد کیٹیگریز میں بھی ہمارے ہیروز کو نامزد کر سکتے ہیں۔
اس مہم کو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا ، جہاں اسے زبردست پذیرائی ملی تھی، اس مہم کے تحت جن ہیروز کو سراہا گیا ہے، ان میں کبڈی کھلاڑی عمران بٹ، اے سی ایف اینیمل ریسکیو کی بانی عائشہ چندریگر، کوہ پیما نذیر سلطان، پروفیشنل ای اسپورٹس پلیئر ارسلان اش اور فلم میکر فہیم آزوی کے نام قابل ذکر ہیں۔

Recent Posts

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

1 min ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

8 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

18 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

39 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

41 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

43 mins ago