کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان پیدا ہوگیا، 22 اور 23 جنوری کو درجۂ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے تاہم 22 اور 23 جنوری کو شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نےبتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ افغانستان اور ایران میں موجود ہے اور یہ ایران کے راستے کل بلوچستان میں داخل ہوگا، سلسلے کا پھیلاؤ شمالی بلوچستان تک آنے کے باعث گزشتہ رات کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق کل یہ سلسلہ شمالی و وسطی بلوچستان میں بارش و برفباری کا باعث بنے گا،20 جنوری تک یہ سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر بھی اثرانداز ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم درجہ 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
22 جنوری کو مغربی ہوائیں بلوچستان اور جنوبی پنجاب نکل جائیں گی،جس سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہےاور جنوری کے اختتام تک شہر میں سردی رہے گی۔دوسری جانب شمال مغربی بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وادیٔ زیارت اور کان مہتر زئی میں برفباری ہوئی ہے جبکہ پشین، خانوزئی، مسلم باغ اور سرانان میں بارش ہوئی ہے۔اس کے علاوہ چمن اور گردو نواح میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا ہے۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…