اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔مگر آج کے دور میں خالص اشیا حاصل کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے، تاہم خالص شہد بمشکل ہی دستیاب ہوتا ہے، اس ہی لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے خالص شہد کی پہچان کے چند ایسے طریقے جس کے بعد آپ کو شہد خریدتے وقت پریشانی نہیں ہوگی۔
خالص شہد کی پہچان کے طریقے
بہت سے دکاندار اور برینڈز خالص شہد بیچنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر کچھ وقت بعد وہ شہد استعمال کر کے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹے تھے، ایسے میں اگر آپ چند طریقوں سے خالص شہد کی پہچان کر لیں تو آپ کی مشکل آسان ہو جائے گی۔
شہد کی بوتل کو ہلا کر دیکھیں اگر یہ اتنا گاڑھا ہو کہ اسے ہلایا نہ جا سکے تو یہ خالص شہد ہے۔
شہد کو ٹھنڈا کھانے اور گرم کر کے کھانے میں اگر ذائقے میں فرق محسوس ہو تو وہ خالص شہد ہے۔
گرم کرنے پر اگر شہد میں بلبلے نہ بنیں اور وہ گاڑھا رہے تو خالص شہد ہے۔
اگر ماچس کی تیلی کوخالص شہد میں ڈبو کر آگ کے قریب لایا جائے تو وہ آگ پکڑ لے گا۔
شہد کو اپنے انگوٹھے پر گرا کر دیکھیں، وہ بہہ کر گِر جائے یا پھیل جائے تو وہ ملاوٹ زدہ ہے، جبکہ خالص شہد آپ کے انگوٹھے سے چپکا رہے گا۔
پانی میں حل کرنے پر اگر شہد نیچے تہہ میں بیٹھ جائے تو خالص شہد ہے اس لئے کہ خالص شہد پانی میں حل نہیں ہوتا۔
شہد کو فریج میں رکھنے سے اگر وہ جم جائے اور کھانے پر چینی جیسا دانے دار لگے تو نکلی شہد ہے کیونکہ خالص شہد کبھی جمتا نہیں ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…