پلاسٹک پیک والے دودھ، کیچپ اور مایونیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

برطانیہ(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں پلاسٹک پیک والے دودھ، کیچپ، مایونیز اور سرکہ پر مشتمل مصنوعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے کریک ڈاؤن کا آغاز پلاسٹک کی اسٹروز ، اسٹریئرز اور کاٹن بڈز سے ہوگا جن پر 2020 میں وقتی پابندی پابندی عائد کردی گئی تھی۔محکمہ ماحولیات ، کاشتکاری اور دیہی امور کی جانب سے مصنوعات پر پابندی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
نئی پابندیوں میں پلاسٹک کی پلیٹیں، پلاسٹ پیک دودھ اور سلاد کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے برتن بھی شامل ہوں گے۔ریستورانوں میں اور ٹیک وے پر پلاسٹک کی تقسیم پر پابندی کے لیے نئےقواعد وضع کیے جائیں گے۔ یہ پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے لیے بنائے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پلاسٹک کا فضلہ اب بھی لینڈ فل سائٹس یا سمندر میں چلاجاتا ہے اور پلاسٹک کو گلنے میں 300 سے 500 سال لگ سکتے ہیں۔
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف ) کے مطابق پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں بنانے اور نقل و حمل کے لیے درکار توانائی اندازاً 15 لاکھ گاڑیوں کو ایک سال کے لیے ایندھن فراہم کرسکتی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے مزید کہاتقریبا 75 فیصد پانی کی بوتلیں ری سائیکل نہیں کی جاتی ہیں۔ وہ لینڈ فلز سائٹ ، سڑکوں ، آبی گزرگاہوں اور سمندروں کو آلودہ کرتی ہیں۔
گزشتہ برس نومبر میں برطانوی حکومت نے عام طور پر ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء سےہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لیے عوام سے ایسی پروڈکٹس کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کی تھی جن میں پلاسٹک کے تھیلے اور کافی کے کپ شامل تھے۔
حکومت کی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے ساشے غلط طریقے سے ضائع کرنے پر سمندری اور زمینی ماحول کو کافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔زیادہ تر پلاسٹک کے ساشے کے ری سائیکل ہونے کا امکان نہیں کم ہوتا ہےاور وہ سمندری ماحول میں آلودگی کا سبب بن سکتے ہیں۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

7 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

10 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

12 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

13 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

21 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

45 mins ago