افغانستان کی قومی ایئرلائن کو اسلام آباد کیلئے دوطرفہ پروازوں کی اجازت مل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)افغانستان کی قومی ایئرلائن کو اسلام آباد کیلئے دوطرفہ پروازوں کی اجازت مل گئی اوراس حوالے سے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق آریانہ افغان ایئرلائن کابل اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی .

پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایئرسروسز ایگریمنٹ کے تحت ہو گی . افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . پروازوں کی بندش کے باعث افغانستان سے سعودی عرب جانے والے سیکڑوں پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے . افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا . ویکسینیٹڈپاکستانی کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پراپنے گھروں کو جاسکیں گے . کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہریوں کو 10دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور جن لوگوں نے ویکسین لگوائی انہیں 10دن قرنطینہ اور ویکسی نیشن کرانا ہو گی، آٹھویں دن ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں