افغانستان کی قومی ایئرلائن کو اسلام آباد کیلئے دوطرفہ پروازوں کی اجازت مل گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)افغانستان کی قومی ایئرلائن کو اسلام آباد کیلئے دوطرفہ پروازوں کی اجازت مل گئی اوراس حوالے سے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آریانہ افغان ایئرلائن کابل اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایئرسروسز ایگریمنٹ کے تحت ہو گی۔افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پروازوں کی بندش کے باعث افغانستان سے سعودی عرب جانے والے سیکڑوں پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کیلئے حکمت عملی

ترتیب دے دی گئی ہے۔افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسینیٹڈپاکستانی کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پراپنے گھروں کو جاسکیں گے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہریوں کو 10دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور جن لوگوں نے ویکسین لگوائی انہیں 10دن قرنطینہ اور ویکسی نیشن کرانا ہو گی، آٹھویں دن ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago