وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافے کی وجہ بتا دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو ا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایک دن کا پشاور کا دورہ کیا جس میں ان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا، گورنر و وزیرِ اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔اس ملاقات میں حکومت کے صوبے میں

عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشیدا قبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم اورخوردنی تیل سمیت متعدد اشیاء درآمد کرتا ہے اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات یہاں بھی مرتب ہو ئے،تحریک انصاف کو جب ملک کی باگ ڈورملی تو اس وقت یہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے نیک نیتی اوربھرپور عزم سے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا،جیسے جیسے معیشت مضبوط ہو گی اس کے مثبت اثرات عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما عبد الکریم کلواڑ کے ہمراہ حلقہ این اے 133کی یونین کونسل237سے پارٹی کے سر گرم رہنماخالد جوئیہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمشید اقبال چیمہ نے سابقہ حکمران ملک کو اس نہج پر پہنچاکر گئے جہاں عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،سابقہ دور میں معیشت کو دیمک زدہ کر نے کے باوجود اس کی ترقی کے بے بنیاد دعوے کئے گئے جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس یہ راستہ بھی موجود تھاکہ وہ ملک کے بیگاڑکو درست کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ کے ذریعے پانچ سال پورے کر سکتے تھے لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نے اپنی سیاست کیلئے ملک کی جڑوں کو مزید کھوکھلا نہیں کرنا اورڈھانچہ جاتی اصلاحات کے مشکل مرحلے کا آغازکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو اقدامات شروع کئے ہیں جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اورمکمل نتائج حاصل ہونے پر عوام تحریک انصاف کی حکومت کو دعائیں دیں گے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago