اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تمام سیاحوں کو 18 سے 20 جنوری تک مختلف پہاڑی مقامات کا دورہ کرنے سے گریز کرنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں بالخصوص بارش اور برف باری کی توقع ہے۔
پیر کو یہاں جاری ایک ایڈوائزری میں ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے کہا کہ سیاح خاص طور پر آنے والے دو دنوںمیں مری اور گلیات جانے سے گریزکریں کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 جنوری سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم بتدریج خراب رہنے کا امکان ہے اور یہ صورتحال 20 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس دوران ہلکی، درمیانی اور شدید درجے کی بارش اور برفباری سے مری میں سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہو سکتا ہے اور موجودہ شدید دھند کی صورتحال میں کمی آنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…