بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اچانک چھوڑنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی کے لیے روہت شرما اور کے ایل راہول کے نام پر غور کیا جارہا ہے،33 سالہ ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرکے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا تھا۔

سپر اسٹار بیٹر بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، بطور کپتان انہوں نے 68 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 40 میں فتح جبکہ 17 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت روہت اور راہول ہی دو نام ہیں جو بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے ذہن میں آتے ہیں۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

3 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

4 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

4 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

5 hours ago