آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون میں تبدیلی درست نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون میں تبدیلی درست نہیں۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوج کی عزت کی خاطر توسیع کا قانون پاس کرایا مگر یہ قانون واپس ہو گا۔
آرمی چیف کی توسیع سے متعل قانون نہ صرف ہم واپس لیں گے بلکہ فوج کا ادارہ بھی اسے واپس کروائے گا۔( نومبر2019 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔ جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر کیا گیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی تھی جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

)
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں غیر آئینی مداخلت کے اثرات نظر آتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے مداخلت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے ساکھیاں ہٹیں گی تو ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ میں حکومتی اتحادیوں نے مشکل سے ووٹ دیا۔بحث نہیں کریں گے تو پارلیمنٹ کا نظام مفلوج ہو جاتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مارچ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں ہوا۔ضمنی بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی بجٹ حکومتی اتحادیوں نے مشکل سے ووٹ دیا ہے۔

Recent Posts

کراچی میں پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی(قدرت روزنامہ)پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید…

5 mins ago

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

6 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

6 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

6 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

6 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

7 hours ago