پورٹ قاسم کے قریب پھنسا جہاز نکل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ’’ہائی پروسپیرٹی‘‘ ریت میں پھنس گیا تھا جسے اب نکال لیا گیا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز’’ہائی پروسپیرٹی‘‘ کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی ملی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازصبح ساڑھے7 بجے پھنسا تھا جس کی وجہ سے پورٹ پر برتھنگ متاثر ہوئی تھی۔
ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا تھا کہ جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں تاہم اب اس بات کا پتہ لگا لیا گیا ہے کہ جہاز انجن فیل ہونے کے سبب ریت میں پھنس گیا تھا۔شپنگ ذرائع کاکہنا ہے کہ جہاز کو بنڈل جزیرے کے قریب کھڑا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخرکامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 min ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

16 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

24 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

32 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

39 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

48 mins ago