نوازشریف سے متعلق شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔انہوں نے جیو جیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کو واپسی کے لیے مجبور نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔
ن لیگ صدر نے صرف یہ لکھا کہ نوازشریف علاج کے لیے باہر جائیں گے اور علاج کروا کر کے واپس آئیں گے۔حلف نامے میں لکھا گیا ہے کہ جب ڈاکٹر لکھیں گے نوازشریف تب واپس آئیں گے۔ن لیگ قائد اپنے فیصلے سے واپس آئیں گے۔یہ سابق وزیراعظم کو مجبور نہیں کر سکتے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت وفاقی کابینہ نے دی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹس درست ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ ہم ڈیل چاہتے ہیں۔نوازشریف واپسی کا فیصلہ خود کریں گے اور اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کسی بھی شخص کی انا اور وفا ذاتی معاملہ ہے، نوازشریف پاکستان کے سینئر ترین اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔مفاہمت یا ڈیل ہونی ہے یا قانون سازی اس کے لیے ن لیگ تیار ہے۔
آزاد شفاف انتخابات کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے سنجیدہ کوشش کرنے کا فیصلہ ہوگا، اتحادی بھی اب اس کشتی سے چھلانگ لگائیں گے، امید ہے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہوں گے، بغاوت ن لیگ میں نہیں پی ٹی آئی میں ہورہی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کسی اور ملک کے لوگ ہیں، 6ماہ پہلے یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ شہبازشریف نوازشریف کیخلاف بغاوت کررہے ہیں،بغاوت تحریک انصاف میں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی بیماری کا تمسخر اڑانے سے زیادہ گھٹیا حرکت کوئی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے سنجیدہ کوشش کرنے کا فیصلہ ہوگا، اتحادی بھی اب اس کشتی سے چھلانگ لگائیں گے،امید ہے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہوں گے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

53 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago