کوئٹہ: پولیس نے 3 خواتین کو اٹھا کر موبائل میں پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں نے سرِعام 3 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں پکڑ کر گھسیٹا اور پولیس موبائل میں دھکیلا۔کوئٹہ کے مشن روڈ پر پولیس نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، مزاحمت کرنے پر پولیس کی جانب سے ایک خاتون کو اٹھا کر شدت سے موبائل میں پھینکا گیا۔لیڈی کانسٹیبل کے بغیر مرد پولیس اہلکاروں کی کارروائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس صورتِ حال کے بعد قائد آباد تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او کو پولیس حکام نے معطل کر دیا ہے۔پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین نے پکڑے جانے پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی۔
پولیس کے مطابق ایک لڑکی والدین سے ناراض ہو کر 2 سہیلیوں کے ساتھ رہ رہی تھی، جس کے والد نے 5 جنوری کو اس کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔والد نے بیٹی کو سہیلیوں کے ساتھ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔تینوں لڑکیوں کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

37 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

48 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago