وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی اپیل پرہوئی سماعت

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے دائر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی

درخواست گزار کے وکیل حامد خان کی التوا کی درخواست منظور کر لی گئی، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف دہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر نااہلی کیلئے نظرثانی اپیل دائر کی گئی ،وزیر اعلیٰ سندھ کی ناہلی کیخلاف مرکزی درخواست عدالت نے خارج کر دی تھی

عدالت نے فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کی ہدایت کر دی،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی،وکلا معاونت کریں درخواست گزار کا موقف ہے نا اہلی تاحیات ہوگی،شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ آ جائے تو کیا نا اہل فرد الیکشن لڑ سکتا ہے،وکیل نے عدالت میں کہا کہ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کی تیسری مرتبہ درخواست دائر ہوئی ہے دہری شہریت کا فیصلہ آنے پر استعفیٰ دیکر مراد علی شاہ نے دوبارہ الیکشن لڑا ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے نااہلی کا سامنا کرنے کیلئے مراد علی شاہ عادی ہو گئے ہیں سینیٹرز کی دہری شہریت میں لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے،

قبل ازیں سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ پی ایس 73 سے منتخب ہوئے،جھوٹے حلف نامے جمع کروائے گئے، مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں ،دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا،مراد علی شاہ کو 2013 میں سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا،ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے،

. .

متعلقہ خبریں