اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا ، کیپٹن (ر) صفدر

(قدرت روزنامہ)کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا .

کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا بلکہ اپوزیشن کو چھوڑیں شیخ رشید بھی موٹر سائیکل پر گھومتے رہے تب کیا کرلیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا کیا ہے ادھر ادھر گھومو چاپلوسی کرو اور حکومت کا حصہ بن جاؤ ، شیخ رشید کی بلا سے حکومت آئے یا جائے .

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مشرف سے عمران اور پھر آگے کوئی اور ان کی بات کو کون سنجیدہ لیتا ہے ، شیخ رشید کو تو کوئی کرائے کا کمرہ نہیں دیتا .

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ارکان حکومت کی بری کارکردگی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے .

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کا رکردگی اچھی بری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کارکردگی ہے ہی نہیں . آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں .

مریم نواز نے کہاکہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ بدترین حلات اور انتقام کے باوجود ن لیگ نہیں ٹوٹی، ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے،جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ،نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزرکرآئی ہے .

انہوں نے کہاکہ کیس میں التوا کےلئے روز ایک نیا بہانہ سامنے آ رہا ہے،مہنگائی ،بےروزگاری . مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں .

. .

متعلقہ خبریں