ویوو کا ایک اور سستا 5 جی فون متعارف

(قدرت روزنامہ)چینی موبائل کمپنی ویوو نے نئے سال کی ابتدا اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز سے آراستہ ماڈلز کے ساتھ کی ہے .

گزشتہ ماہ ویوو نے 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اپنا پہلا فون وائے 55 ایس 5 جی متعارف کرایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت اچھا ردعمل ملا .

اسی سیریز کو جاری رکھتے ہوئے ویوو نے وائے 55 فائیو جی کے نام سے ایک اور ماڈل فروخت کے لیے پیش کردیا ہے .

vivo Y55 5G brings Dimensity 700 and 5,000 mAh battery

ویوو وائے 55 فائیو جی کی اسپیسیفیکیشنز

ڈسپلے

اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ متاثر کُن چیز اس کا ڈسپلے ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ویوو نے نئے ماڈل میں 6.58 انچ کی پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ 20:9 اسیپیکٹ ریشو کے ساتھ فل ایچ ڈی ریزولیشن(1080×2408 پکسلز) پر مشتمل ایل سی ڈی دی ہے .

کیمرا

سیلفی اور وی لاگ بنانے والے صارفین کے لیے واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسلز کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے . بیک سائیڈ پر تین کیمرے ہیں جن میں 50 میگا پکسلز کا پرائمری اور 2 میگا پکسلز کا ایک میکرو اور 2 میگا پکسلز وائڈ اینگل لینس کے ساتھ تیسراکیمرا دیا گیا ہے .

ہارڈویئر

اس اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک کے ڈائمینسٹی 700 ایس او سی پروسیسر کے ساتھ 4 گیگا بائٹ ریم اور 128 گیگا بائٹ روم اسٹوریج دی گئی ہے . جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹیرا بائٹ تک وسیع کیا جاسکتا ہے .

اس فون کی سب سے منفرد بات جو اسے دوسرے اسمارٹ فون سے ممتاز بناتی ہے وہ اس کا ’ میموری کنسولیڈیشن‘ فیچر ہے . اس فیچر کی مدد سے صارفین فون کو بنا کسی دقت چلانے کے لیے ایک گیگا بائٹ اسٹوریج کو بطور ریم استعمال کرسکتے ہیں .

ویوو وائے 55 فائیو جی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں ملٹی ٹربو 5.0 بھی دیا گیا ہے .

کنیکٹویٹی

اس فون کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 11 کی بنیاد پر بننے والے ویوو کے فن ٹچ اوایس 12 پر مشتمل ہے .

وائی فائی اور موبائل ڈیٹا پر بنا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وائے 55 فائیو جی میں 4جی LTE، ڈیول بینڈ وائے فائی، 5 جی، یو ایس بی ٹائپ سی، یو ایس بی اوٹی جی، این ایف سی اور بلیو ٹوتھ ورژن 5.1 دیا گیا ہے .

سینسرز

فون کے آن بورڈ سینسرز میں سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر، پراکسیمیٹی سینسر، ای کمپاس، جائرو اسکوپ، جی پی ایس بیدو، گلوناس گلیلیو، QZSS اور NavIC شامل ہیں .

بیٹری

187 گرام وزن کے حامل ویوو وائے 55 فائیو جی میں 18 واٹ کی چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے .

قیمت

ویوو وائے 55 فائیو جی کو ابتدائی طور پر نیلے اور سیاہ رنگ میں تائیوان میں پیش کیا گیا ہے . جہاں اس کی قیمت 7990 نیو تائیوان ڈالر( 290 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں