کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبےکا آغاز

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کا منصوبہ،‏کامیاب جوان “سکلز فار آل” پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا .

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاکہ 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے .

عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز اسکالرشپ مختص کی گئیں ہیں .

سربراہ کامیاب جوان پروگرام کا کہنا ہےکہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، رجسٹریشن کےلیےکامیاب جوان کی ویب سائیٹ وزٹ کی جاسکتی ہے .

انہوں نے بتایاکہ کورسز کے پہلے دو مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں، نوجوان  ہزاروں ڈالرز کما کر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں