پرویز خٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے، نور عالم خان نے پرویز خٹک کی حیثیت پرسوال اٹھادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارٹی حیثیت پر سوال اٹھادیا۔شوکاز نوٹس اجراء کے معاملے پر نور عالم خان نےنجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کی اور استفسار کیا کہ پرویز خٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز نوٹس جاری کریں گے؟پی ٹی آئی ایم این اے نے دوران گفتگو کہا کہ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں، میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، مہنگائی اور بیروزگاری پر بات کرنا خلاف ورزی ہے، تو میں نے کی ہے اور کرتا رہوں گا۔نور عالم خان نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کی بات کرنے پر تو مجھے ایک نہیں سو بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پی ٹی آئی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ میں منتخب نمائندہ ہوں، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago