40ہے سال پرانے دستانے ابھی تک پہن رہی ہیں۔۔ ملکہ الزبتھ کبھی اپنے دستانے کیوں نہیں اتارتیں؟ اس کے پیچھے کیا راز ہے

برطانیہ(قدرت روزنامہ)ہر تصویر میں ملکہ برطانیہ ہاتھ میں دستانے ضرور پہنے ہوتی ہیں . آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ چلیے آج آپ پر یہ راز بھی کھول دیتے ہیں .

دراصل ملکہ برطانیہ کے دستانے پہننے کے پیچھے دو راز ہیں . اسٹائل کی وجہ سے شاہی خاندان کے کچھ رواج شاہی اسٹائل کی نشاندہی کرتے ہیں . ملکہ کبھی بھی ہاتھ سے گلواز نہیں اتارتیں اس کی وجہ یہ ہے کہ شاہی خاندان کی خواتین اپنا لباس اسٹائلش اور مکمل رکھنے کی وجہ سے گلوز پہنتی ہیں .

جراثیم سے بچاؤ ملکہ کو چونکہ دن بھر میں سینکڑوں لوگوں سے ہاتھ ملانا پڑتا ہے اس لئے وہ احتیاطاً بھی دستانے پہنتی ہیں تاکہ لوگون کے ہاتھوں پر موجود مختلف جراثیموں سے بچ سکیں . 40 سال پرانے دستانے ملکہ کے پاس ہر سال تقریباً 3 درجن دستانے بن کے آتے ہیں جن کا وہ بہت خیال رکھتی ہیں اور انھیں پھینکتی نہیں . ملکہ کے کچھ دستانے 40 سال سے ان کے پاس موجود ہیں ور وہ انھیں ابھی تک استعمال بھی کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں