لاہور (قدرت روزنامہ) کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کی فرنچائز سینٹ لوسیا زوکس ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کو سکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بات چیت کررہی ہے ۔ سینٹ لوسیا زوکس کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کے 9ویں ایڈیشن کے لئے پاکستان کے دو کرکٹرز وہاب ریاض اور عثمان قادر کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
22 سالہ دہانی سی پی ایل کے آغاز کے وقت ویسٹ انڈیز میں ہی ہوں گے کیونکہ وہ 12 اگست سے شروع ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ دریں اثناء سی پی ایل 2021ء میں حصہ لینے والے پاکستانی کرکٹرز میں محمد عامر ، اعظم خان (بارباڈوس ٹرائیڈنٹس)، عثمان قادر ، وہاب ریاض (سینٹ لوسیا زوکس)، حیدر علی(جمیکا تلاواز) اور شعیب ملک ، محمد حفیظ (گیانا ایمیزون وارئیرز) شامل ہیں ۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…