وزیراعظم عمران خان جلد کشمیری عوام کو خوشخبری دیں گے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد کشمیری عوام کو خوشخبری دیں گے، وزارت عظمیٰ دیگرعہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، کشمیریوں کے تمام مسائل حل کریں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان پر کشمیریوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جلد کشمیر کے لوگوں کو خوشخبری دیں گے، کشمیریوں کے تمام مسائل حل کریں گے۔ وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا جلد سب کے سامنے آجائے گا، میرے لیڈر پر جب کوئی بات کرے گا تو میں لازمی اس کو جواب دوں گا، تین بار حکومت کرنے کے بعد شکست پر بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے، سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کو شکست دیں گے، کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کی بات کی، وزیراعظم عمران خان اسپیکر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ کریں گے، کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آوَٹ 56 فیصد سے زائد رہا، چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی اور نائب صدر مسلم لیگ ن کو اپنی ناکامی کو تسلیم کرنا چاہیے، انتخابات کے دوران ن لیگ کے کیمپ سے بھارت سے متعلق بات شرمناک ہے، مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے بیانیے کو آزادکشمیر نے مسترد کردیا ہے، نوازشریف کی الیکشن سے ایک روز قبل ملاقات بھی ان کی شکست کی وجہ بنی، ن لیگ کی لیڈر شپ کو بتانا چاہیے کہ نوازشریف نے ملاقات ان سے پوچھ کر کی یا نہیں؟ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ نوازشریف کو نوٹس دینا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا کہ 2023 میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھی کشمیر والا حال ہوگا، 2023 میں سندھ سے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوجائےگا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago