صدر مملکت نے نئے گورنر بلوچستان کے نام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت نے نئے گورنر بلوچستان کے نام کی منظوری دے دی، وزیراعظم عمران خان کی سفارش کے بعد عارف علوی نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنر بلوچستان کا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے بطور گورنربلوچستان اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا ، جس کے لیے 30 اپریل 2021 کو وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا ، عمران خان کی جانب سے خط میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان سے مستعفی ہونے کا کہا گیا ، خط میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں ، اس لیے درخواست ہے کہ آپ مستعفی ہو جائیں، کیوں کہ سیاسی حالات کا تقاضا ہے کہ کسی نئے شخص کو گورنر مقرر کیا جائے ، آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کے باعث ملاقات نہیں ہورہی ، اس لیے خط لکھ کر آپ کو آگاہ کررہا ہوں ، آپ کا استعفیٰ موصول ہونے پر نیا گورنر بلوچستان جلد تعینات کردیا جائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے ، حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی نے گورنر کے عہدے کے لیے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کا نام فائنل کیا ہے جب کہ نئے گورنر کیلئے تحریک انصاف کے ظہور آغا ، ڈاکٹر فیض کاکڑ اور سعید مندوخیل کے نام زیرغور ہیں تاہم تحریک انصاف کے ظہور آغا نئے گورنر بلوچستان کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago