وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک اور اسکے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے،وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک گورنر کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا، اسٹیٹ بینک اور اس کے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ہم اپوزیشن کے ساتھ چیئرمین نیب اور انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں، عدلیہ میں تقرریوں کے طریقہ کار پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کی قیادت اس پر فوکسڈ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہماری حکومت کے آنے کے وقت سے اس میں لگے ہوئے ہیں کہ یہ حکومت جانے والی ہے، مریم نواز کی باتوں پر اب تو بچے بھی ہنستے ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق حکومت نے سنجیدہ پالیسی بنائی، جن ملکوں میں اسٹیٹ بینک خودمختار ہے وہاں افراط زر میں کمی ہے۔حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنر کا اختیار رکھتی ہے، یورپ میں جتنا اسٹیٹ بینک آزاد ہے اتنا پاکستان میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہ کے لیے صنعتی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جاتی ہے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں…

9 mins ago

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت…

13 mins ago

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب…

33 mins ago

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا…

35 mins ago

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے…

50 mins ago

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر…

55 mins ago