پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق مہیا دستاویزات کو ناکافی قرار دیا گیا . اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا کیے گئے دستاویزات کو ناکافی قرار دیا ہے . میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط و کتابت ہے .
خطوط کے ساتھ کہیں پر کسی مستند ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں ہے . میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے کون سے ٹیسٹ کب ہوئے اور کیا سامنے آیا، رپورٹس موجود نہیں جب کہ پلیٹس لیٹس، بون میروٹیسٹ سمیت دیگر میڈیکل ایشوز کی رپورٹس بھی موجود نہیں . بورڈ کا کہنا تھا کہ مستند میڈیکل رپورٹس کے بغیر کیسے کسی سے متعلق رائے دے دیں .

خط و کتابت میں مریض کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا .

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی . دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ابھی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں . برطانوی حکومت نے تو ویزہ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے . اگر برطانوی عدالت نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تو مسلم لیگ ن کےقائد کو واپس پاکستان آنا ہو گا .
پروگرام ہو گیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ سے مجرمان کی تحویل کا معاہدہ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہے لیکن جن مجرمان کا ویزہ برطانیہ میں ختم ہو گیا تو ان کی واپسی کے لیے معاہدہ برطانیہ سے ہو رہا ہے . اگر برطانیہ رضامندی ظاہر کرے گا تو جو مجرمان برطانیہ میں مقیم ہیں ان کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے گا . نوازشریف کو بھی واپس آنا ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں