خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشرْبا انکشافات سامنے آئیں گے،ہمارے حق میں فیصلہ ہوا، کاوشوں کا نتیجہ سامنے آرہا ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ہمارے حق میں فیصلہ ہوا، آخر کار ہماری کاوشوں کا نتیجہ سامنے آرہا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کا کوئی بھی حصہ خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ تمام ریکارڈ غیر قانونی طور پر خفیہ رکھا جا رہا ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ہمارے پاس یہ ریکارڈ نہیں، ہم الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کرائیں گے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ ابھی تک

سامنے آنے والی رپورٹ میں ہمارے الزامات ثابت ہوچکے ہیں،اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ تقریباً ایک ارب روپے جمع ہوئے، جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ریکارڈ کو خفیہ رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کا کوئی حصہ خفیہ نہیں رکھا جائے گا،اسٹیٹ بینک کے8 والیم ہیں جو 2018 میں اسٹیٹ بینک نے جمع کرائے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ خان صاحب، آپ پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں،اب یہ جنگ سیاسی میدان میں ہوگی، پی ٹی آئی کے ورکرز کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشرْبا انکشافات سامنے آئیں گے، ایک حکمران جماعت کی فارن فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا،یہ قومی سلامتی کے خلاف ہے،فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کہتی ہے ایک ارب پاکستان میں جمع ہوئے، کوئی تفصیلات نہیں،ملین ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ ہوئی ثابت ہوچکی ہے،ریکارڈ خفیہ رکھنے کا عمل ختم ہوگیا، ریکارڈ خفیہ رکھ کر کیس کو مینیج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے کہ رپورٹ کا کوئی حصہ خفیہ نہیں ہوگا۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

39 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

46 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

53 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago