” وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں“نورعالم خان نے پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے وفاقی وزرا ء کے نام ای سی ایل میں ڈا لنے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے پر نو ر عالم بھی چپ نہ رہے اور نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے،پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہو ا ہے کہ پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،انہوں نے کہا مجھے شوکاز صرف عمران خان ہی جاری کر سکتے ہیں۔ تحریک

انصاف کے رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کرپشن بجلی کی نا انصافی،لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس ایشو پرآواز بلند کی تھی،اگر اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں،انہوں نے کہا وہ آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے چاہیں۔ نورعالم خان کا کہنا تھا انھیں میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے کہ پرویز خٹک صاحب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ نورعالم نے ٹویٹ میں کہا پہلی بات یہ ہے کہ صرف عمران خان ہی انھیں شوکاز نوٹس جاری کر سکتے ہیں، دوئم انھوں نے کرپشن اور بجلی کی نا انصافی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے خلاف بات کی تھی،وہ اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں ہونے چاہئیں۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

27 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

30 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

39 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

44 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

46 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

52 mins ago