اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کیلئے ہفتہ وار63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں کیلئے یواے ای سے آنے جانے کیلئے چلائی جائیں گی۔ اے آروائی کے مطابق پی آئی اے کا یواے ای کیلئے ہفتہ وار63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور فجیرہ کیلئے 14 پروازیں آپریٹ کریں گی۔
کراچی سے دبئی شارجہ اور دبئی شارجہ سے کراچی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔
لاہور سے دبئی، شارجہ ابوظبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کے لیے ہفتہ وار دس پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پشاور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، العین، فجیرہ، راس الخیمہ اور ان شہروں سے پشاور کے لیے 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کے لیے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی، تربت سے شارجہ اور شارجہ سے واپسی تربت کیلئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ اسی طرح ملتان سے دبئی شارجہ اور ان شہروں سے واپسی کیلئے 5 پروازیں اور فیصل آباد سے دبئی کیلئے 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…