شاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی جیل ہو،لاہورکی ہو یاسندھ کی جیل ہو ، دو قانون چلتے ہیں، شاہ رخ جتوئی سمیت کسی بھی قیدی کو علاج کا حق ہے، شاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شاہ رخ جتوئی کے حوالے سے سوال کے جواب میں بلاول نے تحقیقاتی رپورٹ سے پہلے ہی سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دے دیا۔بلاول کا کہنا تھا کہ اس پر انکوائری کمیشن بنایا گیا ہے، آپ جانتے ہيں کہ پورے ملک کا نظام کیسا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جیل ہو،لاہورکی ہو یاسندھ کی جیل ہو ، دو قانون چلتے ہیں، وہ اس کے خلاف ہیں، وہ کسی قاتل کی مدد نہیں کرنا چاہیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی سمیت کسی بھی قیدی کو علاج کا حق ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر صحت نے شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کی خبر پر انوکھی منطق پیش کی تھی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے معصوم لڑکے کے قاتل شاہ رخ جتوئی کے معاملے کو سانحہ مری سے جوڑ دیا تھا۔
شاہ رخ جتوئی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم سمیت کم از کم 20 سزا یافتہ مجرموں کے خلاف قانون جیل کے بجائے اسپتالوں میں رہنے اور شہر میں آزادانہ گھومنے کو عام سی غلطی تصور کرلیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی اور دیگر مجرم اسپتال میں ہیں لیکن سانحہ مری کی طرح کوئی مراتو نہیں۔انہوں نے ذمہ داری انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی اور جو بھی ملوث ہوا اسے سزا دی جائے گی۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

3 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

27 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

44 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

57 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago