رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 9 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 7 ارب 44 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔
اس طرح رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 23 فیصد، ہوزری مصنوعات میں 35 فیصد، بیڈ شیٹس کی برآمد میں 19 فیصد اور تولیوں کی برآمدات میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسی طرح قالین، غالیچوں اور پایدان کی برآمدات میں بھی 14 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ جن میں سے روپے کی قدر میں کمی، ٹیکسٹائل شعبے میں استعمال ہونے والی درآمدی اشیا کی ڈیوٹیز میں کمی، بروقت ریفنڈنگ اور کیش سبسڈیز جیسے عوامل شامل ہیں۔ایک جانب جب پاکستانی برآمد کنندگان کو آرڈرز مل رہے ہیں تو دوسری جانب ایکسپورٹرز ملک میں حالیہ گیس بحران پر ان برآمدی آرڈرز کو پورا کرنے کے حوالے مخمصے کا شکار ہیں۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

20 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

23 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

32 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

37 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

40 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

45 mins ago