اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزیدمہنگی کرنے کی درخواست کردی،24جنوری کو سماعت ہوگی ۔وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر کے بجلی کے گھریلو صارفین کو 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرنے کی درخواست نیشنل نیپرا کو جمع کرادی۔
نیپرا کے مطابق درخواست میں ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ،وزارت توانائی کی درخواست میں باقی سب سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ۔نیپرا کے مطابق درخواست میں 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8پیسے،101سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ، 201سے 300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسے ، 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز آئی ہے۔وزارت توانائی کی درخواست میں صارفین کو بجلی بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے،نیپرا 24جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…