وزیراعظم کا ابوظبی کے ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حوثی باغیوں کے حملے کی پرزور مذمت، وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی اور امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے دو مقامات پر مشتبہ ڈرون حملوں کے باعث آگ لگنے سے ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

27 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

30 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

39 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

44 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

47 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

52 mins ago