اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے سندھ کو وڈیروں کے تسلط سے چھڑانے اور بچانے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق حکومتی جماعت تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلےہفتےاسلام آبادمیں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کیےجائیں گے۔
اجلاس میں آزادکشمیرکےبعدصوبہ سندھ کوسیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اگست کےمہینہ سےسندھ کےدورےکریں گے۔
سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیراعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سےرابطےکریں گے۔
اجلاس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، اربا ب غلام اور حلیم عادل شیخ نے شرکت کی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…