وزیراعظم عمران خان کا سٹیزن کلب کا دورہ، بڑا فیصلہ کر لیا

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا ہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سینیٹر فیصل جاوید، چیئرمین سی ڈی اے ہمراہ تھے ،سیٹیزن کلب کی عمارت کی تعمیر کا آغاز 2008میں ہوا لیکن اس کی تکمیل التوا کا شکار رہی موجودہ حکومت نے 2018 میں سیٹزن کلب کی عمارت کی تکمیل کو مکمل کیا عمارت کو برؤے کار لانے کے حوالے سے درپیش قانونی معاملات کے پیش نظر معاملہ التوا کا شکار رہا کابینہ نے حال ہی میں اس عمارت کو عوامی مقاصد کے لئے برؤے کار لانے پر غور کیا ،وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر معروف آرکیٹیک نیر علی دادا اور چئیرمین سی ڈٰی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے کمیٹی سیٹیزن کلب کی عمارت کوعوامی مقاصد کے لئے برؤے کار لانے کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کوجلد پیش کرے گی . .

متعلقہ خبریں