کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نیپروفیشنل باکسنگ کی آمدنی سے حصہ مانگا تھا۔میڈیا سے گفتگو محمد وسیم نے کہا کہ مجھے ایک کورین پروموٹر ملا تھا، جس نے کہا مجھے پروموٹ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورین شخص نے مجھے معاہدہ سے قبل صدر پی بی ایف سے بات کی خواہش کی تھی۔باکسر محمد وسیم نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن نے کہا وہاں معاہدہ کررہے ہیں، ہم سے بھی معاہدہ کرلیں۔انہوںنے کہاکہ مجھ سے کہا گیا باکسنگ میں جو آمدن ہوگی، اس کا 20 فیصد
دوں، میرے پاس معاہدہ کو ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔پاکستانی پروفیشنل باکسر نے کہا کہ اگر میں پی بی ایف کو انکار کرتا تو میں باقی باکسرز کی طرح ضائع ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوچز اے سی والے کمروں میں سوتے ہیں، یہاں باکسر پنکھوں کے نیچے سوتے ہیں، جہاں 2 ، 2 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی۔محمد وسیم نے کہا کہ مجھے فیملی کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں تھی، ایسوسی ایشن جاتے تو کوئی سپورٹ نہیں، فیڈریشن جاتے تو سہولیات میسر نہیں، ہماری تو زندگی باکسنگ میں جدوجہد میں تھی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…