بابر علی کی بیٹی کے ہمراہ اپنی فلم کے مشہور گانے پر پرفارمنس کی ویڈٰیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

(قدرت روزنامہ)اداکار بابر علی کی جانب سے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل وہ رہی ہے-

بابر علی نے بیٹی زینب علی کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم ’جیوا‘ کے معروف گانے ’جانو سن ذرا‘ پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کیا، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیاجا رہا ہے –

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بابر علی نے لکھا کہ ان کی پہلی فلم کے پہلے گانے ’جانو سن ذرا‘ پر وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’جانو سن ذرا‘ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔

بعد ازاں بابر علی نے بیٹی کے ہمراہ ’جانو سن ذرا‘ کی ویڈیو بنانے کی ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اسے بھی مداحوں نے کافی سراہا۔

واضح رہے کہ بابر علی نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’لبیک‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے مسلم سپہ سالار محمد بن قاسم کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد بابر علی ’بابر‘ ڈرامے میں مغل بادشاہ کے کردار میں دکھائی دیئے، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی وی پر متعدد ڈرامے کرنے کے بعد 1995 میں سید نور کی فلم ’جیوا‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔’جیوا‘ میں بابر علی کے ہمراہ ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کی اسی فلم کے گانے ’جانو سن ذرا‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

بابر علی ان دنوں چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’عشق ہے‘ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے امکان ہے کہ جلد ہی سید نور کی پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں دکھائی دیں گے مذکورہ فلم میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی دکھائی دیں گی علاوہ ازیں بابر علی لولی وڈ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں بھی ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Recent Posts

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

5 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

11 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

13 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

17 mins ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

19 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

26 mins ago