‘ن لیگ چاہتی ہےان کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو’

(قدرت روزنامہ)فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ ن لیگ چاہتی ہےان کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کون سی جماعت کہاں سےفنڈنگ لیتی ہےیہ کلیئرہوناچاہیے، الیکشن کمیشن فی الفوراسکروٹنی کمیٹی کوفعال کرے۔

انہوں نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کے ریٹائرڈممبرکی جگہ کسی دوسرےکوشامل کیاجائے، بلاول ،مریم اورمولانابھی الیکشن کمیشن کوفنڈنگ کاجواب دیں۔

فرخ حبیب نے کہاکہ پی ٹی آئی پراسرائیل،بھارت سےفنڈنگ کےالزامات ثابت نہیں ہوئے، سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال خوش آئندہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرے، الیکشن کمیشن جانچ پڑتال کیلئےاسٹیٹ بینک کوخط لکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہےان کےاکاؤنٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو، ن لیگ فنڈنگ کیس سےراہ فراراختیارکرناچاہتی ہے، الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سےاکاؤنٹس کی تفصیلات منگوائے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ جےیوآئی پرلیبیاسےپیسےلینےکاالزام ہے،نوازشریف نےاسامہ بن لادن سے پیسے لے کرحکومت گرائی۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن گوشواروں کےمعاملے پراسکروٹنی کمیٹی بنائے، بہت سی سیاسی جماعتوں پرفارن فنڈنگ کاالزام ہے، پی ٹی آئی نےاپنےگوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہاکہ سیاسی جماعتوں کےگوشواروں کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کرسکتاہے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

2 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

17 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

21 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

33 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

43 mins ago

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

59 mins ago