بڑا آپریشن ۔۔کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کی شامت۔۔ متعدد گرفتاریوں کا امکان

(قدرت روزنامہ)ایف آئی اےنے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف جلد  گرینڈ آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ کر لیا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کو  اس معاملے سے جڑی 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کیلئےخط بھی لکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ جلد کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایک بڑا ایکشن لینے کی تیاری کر رہا ہے،  ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔ ایف آئی اے کے آپریشن میں ملک بھر سے متعدد گرفتاریاں کا بھی امکان ہے۔ ادارے نےپاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل  کرنسی کے کام میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار  کرنا شروع کر دیں ہیں۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے نے پی ٹی اے سے ایک ہزار 600 ویب سائٹس کو بند کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ  سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 2018 سے کرپٹو کرنسی کو پاکستان میں غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، جبکہ کرپٹو اور  ڈیجیٹل کرنسی کے فراڈ میں اب تک شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا فراڈ ہوچکا ہے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

4 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

19 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

23 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

34 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

45 mins ago

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

1 hour ago